• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am

پنجاب پولیس کو 5سال سے مطلوب اشتہاری سعودی عرب سے گرفتار

شائع October 4, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

پنجاب پولیس کے اسپیشل آپریشنز سیل نے ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری قمر عباس 5 برس بعد سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے پانچ سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری قمر عباس نے 2019 میں تھانہ پاہڑیانوالی کے علاقے میں فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کر دیا تھا جس کی وجہ فریقین کے درمیان سابقہ مقدمات اور زمین پر قبضہ کا تنازع تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ اشتہاری قمر عباس 5 برس سے منڈی بہاؤالدین پولیس کو مطلوب تھا اور اسپیشل آپریشن سیل نے انٹرپول سے ملزم قمر عباس کا ریڈ نوٹس جاری کروایا تھا۔

سعودی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے لاہور ایئر پورٹ پر پنجاب پولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد رواں سال بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 82 ہو گئی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانونی کارروائی مکمل کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے دیگر خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لایا جائے۔ **

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024