• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور میں فیکٹری میں آتشزدگی کی انکوائری کا حکم

شائع October 29, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور کے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع کارخانے میں آتشزدگی کی انکوائری کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کارخانے میں آتشزدگی کی وجوہات سامنے لائی جائیں اور جاری کردہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کی جانچ پڑتال کی جائے۔

وزیر اعلی نے صوبے کے تمام کارخانوں میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیفٹی پروٹوکول میں غفلت برتنے والے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے حیات آباد کی فیکٹری میں لگنے والی خوفناک آگ پر 25 گھنٹے بعد قابو پایا گیا تھا، 100 سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے 25 فائر بریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے شعلوں پر قابو پایا تھا جب کہ بار بار چنگاریاں بھڑکنے سے کولنگ کے عمل میں مشکلات کا سامنا رہا تھا اور ریسکیو ٹیم نے عمارت کو خستہ حال قرار دے دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024