• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

شائع November 11, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 500 پر آگئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ میں صرافہ ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونا 1300 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے میں فروخت ہوا۔

مزید بتایا کہ 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخوں میں ایک ہزار 115 روپے نیچے آ کر 2 لاکھ 37 ہزار 911 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 18 ہزار 85 روپے پر آگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 3 ہزار 300 روپے اور 2 ہزار 829 روپے پر برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر تنزلی کے بعد 2 ہزار 670 ڈالر پر آ گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024