• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

والدہ بوائے فرینڈ سے میری شادی کے لیے رضامند نہیں تھیں، منال خان

شائع January 2, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکارہ منال خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ ان کے حالیہ شوہر جو اس وقت کے ان کے بوائے فرینڈ تھے، سے ان کی شادی کے لیے رضامند نہیں تھیں۔

منال خان نے اپنی بہن ایمن خان کے ہمراہ حال ہی میں ’جیو پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران ایمن خان نے بتایا کہ ان کی منیب بٹ سے شادی کے لیے انہیں والد کی سب سے زیادہ سپورٹ رہی لیکن منال خان کی شادی کے وقت ایسا نہیں تھا۔

منال خان نے بتایا کہ ان کی شادی کورونا کے دور میں ہوئی، جس وجہ سے ان کی شادی میں زیادہ تقریبات منعقد نہیں کی گئیں لیکن انہیں اس بات کا کوئی دکھ نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایمن خان کی شادی ان کے خاندان کی پہلی شادی تھی جب کہ منیب بٹ کے خاندان کی بھی وہ پہلی شادی تھی، اس لیے ان کی شادی پرتعیش طریقے سے ہوئی۔

منال خان نے اپنی شادی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ انہیں والد کی حمایت رہی لیکن ان کی شادی کے وقت والد انتقال کر چکے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ انہوں نے پہلے ہی والد کو احسن محسن اکرم سے شادی کرنے کا بتا دیا تھا اور ان کے والد ان کے فیصلے سے رضامند تھے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ لیکن ان کی والدہ ان کے فیصلے سے خوش نہ تھیں، وہ ان کی شادی ان کے بوائے فرینڈ سے نہیں چاہتی تھیں۔

منال خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ چوں کہ اس وقت احسن محسن ان کے بوائےفرینڈ تھے، اس لیے ان کی والدہ انہیں زیادہ پسند نہیں کرتی تھیں لیکن بالآخر ان کی والدہ نے ان کی بات مان لی اور اب والدہ بھی ان کے شوہر سے خوش ہیں۔

اسی پروگرام میں دونوں بہنوں نے اپنی جسمانی ساخت اور صحت سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

دونوں بہنوں نے بتایا کہ چوں کہ ان کی جسمانی ساخت ایسی ہے کہ وہ جلد زائد الوزن ہوجاتی ہیں، اس لیے جب ان کے ہاں بچوں کی پیدائش متوقع تھی تو دونوں کا وزن بڑھ گیا تھا، جس پر انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

دونوں اداکاراؤں کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں کو ہر کسی کی جسمانی پیچیدگیوں کا علم نہیں ہوتا، انہیں صرف تنقید سے کام ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025