• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں جرمن سفارتکار اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے

شائع January 7, 2025
گھر سے مردہ حالت میں ملنے والے جرمن سفارت کار دل کے مریض تھے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
گھر سے مردہ حالت میں ملنے والے جرمن سفارت کار دل کے مریض تھے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں اپنی رہائش گاہ میں ایک جرمن سفارت کار مردہ پائے گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مرنے والے کی شناخت 58 سالہ تھامس جرگن بیلے فیلڈ کے طور پر کی گئی ہے، جو جرمنی کے سفارت خانے میں بطور سیکنڈ سیکریٹری فرائض انجام دے رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سفارت کار قراقرم ہائٹس میں واقع رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے، ان کی آنکھوں، ناک اور منہ سے خون بہہ رہا تھا۔

حکام نے بتایا کہ سفارت کار پیر کے روز دفتر نہیں گئے اور سفارت خانے سے کی جانے والی فون کالز کا بھی جواب نہیں دے رہے تھے۔

اس کے جواب میں سفارت خانے نے ایک ملازم کو سفارت کار کی رہائش گاہ بھیجا، جسے گھر کے اندر سے کوئی جواب نہیں ملا۔

بعد ازاں سفارت خانے کے اہلکار ان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور تالے توڑ کر پولیس کو بتائے بغیر فلیٹ میں داخل ہوئے اور انہیں مردہ پایا۔

اس کے بعد سفارت خانے نے پولیس اور سیکریٹریٹ پولیس اسٹیشن کے حکام کو اطلاع دی جو فلیٹ پر پہنچے اور لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کو بتایا گیا کہ سفارت کار دل کا مریض تھا، یہ واضح نہیں ہے کہ سفارت کار کی موت کب ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ اس نے آخری بار ہفتہ کی شام 7 بج کر 44 منٹ پر اپنے واٹس ایپ کا استعمال کیا تھا۔

جرمن سفارتی مشن کے ترجمانوں نے ڈان کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025