• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

لاہور میں فضائی آلودگی اور گرد و غبار سے نجات کیلئے چین کی طرز پر سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

شائع January 7, 2025
نئی دہلی میں ایک مزدور زیر تعمیر عمارت کے پاس اینٹی اسموگ گن سے پانی کا چھڑکاؤ کرتے ہوئے
—فائل فوٹو: آئی اے این ایس
نئی دہلی میں ایک مزدور زیر تعمیر عمارت کے پاس اینٹی اسموگ گن سے پانی کا چھڑکاؤ کرتے ہوئے —فائل فوٹو: آئی اے این ایس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کی طرز پر لاہور میں فضائی آلودگی، گرد و غبار سے نجات کا جدید سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا، یہ مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی ہے، جس پر گزشتہ تین ہفتے سے تجربات جاری تھے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات (ای پی اے) نے تجربات کی کامیابی کے بعد اب اسے عملی طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اور کمیونیکیشن ایند ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) کو فوری طور پر واٹر اسپرنکل سسٹم لگانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اس سسٹم سے پانی کو فوارے کے انداز میں اس طرح چلایا جاتا ہے جس سے تعمیراتی مقام پر مٹی نہ اڑے اور گرد و غبار بھی پیدا نہ ہو، تعمیراتی مقامات کو سبز کپڑے سے ڈھانپنا لازمی ہوگا تاکہ تعمیراتی کام کے دوران سیمنٹ، مٹی اور دھول نہ اڑے۔

اسی طرح 15 جنوری تک قذافی اسٹیڈیم میں بھی واٹر اسپرنکل سسٹم کی تنصیب کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 10 فروری کے بعد پانی کے چھڑکاؤ کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج ہوگا، واٹر اسپرنکلرز اور مسٹ کے اس طریقہ کار سے اسموگ کے خاتمے کے مشن میں مزید تیزی اور بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ (ای پی اے) 9 ماہ سے فضائی آلودگی کے خاتمے کی جنگ لڑ رہا ہے۔

سینئر وزیر نے مزید کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے لیے رویوں کی تبدیلی، ہر شہری کا تعاون، جدید مشینری اور طریقوں کا استعمال ضروری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025