• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

گوجرانوالہ: 2 بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا

شائع January 7, 2025
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں 2 بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر آگ لگادی، متاثرہ شخص 5 دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جب کہ پولیس نے بیٹیوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقہ مغل چوک میں پیش آیاجہاں 2 بیٹیوں نے والدکو رسیوں سے باندھ کرپیٹرول چھڑک کرآگ لگادی ہے۔

پولیس کے پاس درج رپورٹ کے مطابق آگ سے جھلس کر متاثرہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتول کی دونوں بیٹیوں کو حراست میں لے لیا، مقدمہ میں مقتول کی بیٹیوں کے ساتھ، اس کی بیویوں کو بھی ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔

مقتول علی اکبر نے 3 شادیاں کر رکھی تھیں، اس کے 12 بچے ہیں، پہلی بیوی وفات پا چکی ہے۔

مقتول 2 بیویوں اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔

پولیس نے ملزمہ 16 سالہ انعم اور بارہ سالہ یشفہ کو حراست میں لیاہے جنہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں بیٹیوں نے ابتدائی تفتیش میں الزام لگایا کہ والد نے ہم دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025