• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm

کراچی سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ، 2024 میں تعداد 70 ہوگئی

شائع January 10, 2025
ضلع شرقی میں اب 2024 میں اب رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 2 ہوگئی ہے — فائل فوٹو
ضلع شرقی میں اب 2024 میں اب رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 2 ہوگئی ہے — فائل فوٹو

حکام نے تصدیق کی ہے کہ پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے سے گزشتہ سال کے کیسز کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ صحت میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے کراچی کے ضلع شرقی سے ایک بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی ون) کی تصدیق کی ہے۔

لیب کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس کیس کو گزشتہ سال کی تعداد میں شمار کیا گیا ہے کیونکہ نمونہ 2024 میں جمع کیا گیا تھا۔

کراچی کے ضلع شرقی میں اب 2024 میں اب رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

ملک میں سال 2024 میں ڈبلیو پی وی ون کے 70 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 21 کا خیبرپختونخوا، 20 کا سندھ، اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے ہے۔

کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث حکومت نے وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

رواں سال کی پہلی ملک گیر ویکسی نیشن مہم 3 سے 9 فروری تک شیڈول ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025