• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm

کراچی: قائد آباد میں جرگے کے دوران فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

شائع January 10, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے قائدآباد میں 2 گروہوں کے درمیان جاری جرگے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوزکی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے بتایا کہ 2 روز قبل 2 برادری کے افراد کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر آج جرگہ جاری تھا، ربانی برادری کے افراد پر مخالفین کی مبینہ طور پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ اور بھگڈر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس میں فائرنگ کے بعد لوگوں کو گلی میں بھاگتے ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے 7 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے فائرنگ کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025