• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

خلیل الرحمٰن قمر کا نام سننا چاہتی ہوں نہ کبھی ان کے ساتھ کام کروں گی، نادیہ افگن

شائع January 11, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ نادیہ افگن نے کہا کہ وہ معروف ڈراما ساز و لکھاری خلیل الرحمٰن قمر کو جانتی ہیں، ان کا نام سننا اور لینا چاہتی ہیں اور نہ ہی کبھی ان کے ساتھ کام کریں گی۔

نادیہ افگن نے حال ہی میں ’ایک نیوز‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ڈراما ساز سے ہونے والی پہلی ملاقات کا قصہ سناتے ہوئے انہیں بدتمیز قرار دیا۔

نادیہ افگن نے بتایا کہ جب وہ شوبز میں نئی نئی آئی تھیں، تب وہ ایک جگہ اشتہار کی شوٹنگ کے لیے گئیں، جہاں پہلے ہی خلیل الرحمٰن قمر بیٹھے ہوئے تھے اور وہ انہیں نہیں جانتی تھیں۔

ان کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر سگریٹ نوشی کرنے میں مصروف تھے اور ان کے کمرے میں داخل ہونے کے باوجود انہوں نے اپنے بیٹھنے اور بات کرنے کے انداز کو تبدیل نہیں کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمٰن قمر نے ان سے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ اس پر انہوں نے ڈراما ساز سے سوال کیا کہ بھئی آپ کون ہیں؟

نادیہ افگن کے مطابق بعد ازاں انہیں معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص بہت بڑے لکھاری اور ڈراما ساز ہیں لیکن انہیں کسی طرح بھی پسند نہیں آئے، کیوں کہ ان میں خواتین کے ساتھ بات کرنے اور پیش آنے کی تمیز تک نہیں تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین کے ساتھ بات کرنے کی ایک تمیز ہوتی ہے جو کہ خلیل الرحمٰن قمر میں نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ بڑے لکھاری ہوں گے لیکن وہ اچھے انسان نہیں، اس لیے انہیں وہ پسند ہی نہیں، نہ کبھی وہ ان کے ساتھ کام کریں گی۔

نادیہ افگن نے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر کے بلانے پر بھی وہ ان کے ساتھ کام کرنے نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ خلیل الرحمٰن قمر کو جانتی ہیں، ان کا نام لینا اور سننا پسند کرتی ہیں، نہ کبھی وہ ان کے ساتھ کام کریں گی۔

نادیہ افگن نے چند ہفتے قبل بھی ایک پروگرام میں خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ ہونے والی اپنی مذکورہ پہلی ملاقات کا قصہ سناتے ہوئے انہیں بدتمیز قرار دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025