• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی سے متعلق بڑا دعویٰ

شائع January 11, 2025
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

شوبز ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید رواں برس فروری میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی سے متعلق ماضی میں بھی سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہوتی رہی ہیں اور مداح دونوں کی جوڑی کو پسند بھی بہت کرتے ہیں۔

ماضی میں دونوں اداکار مبہم انداز میں اپنی شادی اور تعلقات پر بات بھی کر چکے ہیں اور بتا چکے ہیں کہ وہ اچھے دوست ہیں لیکن ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

گزشتہ برس گوہر رشید نے ایک انٹرویو میں جلد شادی کا عندیہ دیا تھا، جس کے بعد حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر مبہم ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے شادی کے ہیش ٹیگز استعمال کیے۔

گوہر رشید کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں کبریٰ خان سمیت انہیں بھی دیگر شوبز شخصیات کے ساتھ شادی کی تقریبات کے لیے ڈانس کی تیاری کرتے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد چہ مگوئیاں تھیں کہ شاید وہ اپنی اور کبریٰ خان کی شادی کے بارے میں بتا رہے ہوں۔

تاہم مبہم ویڈیوز وائرل ہونے اور ان کی شادی کی افواہیں پھیلنے کے باوجود گوہر رشید اور کبریٰ خان نے کوئی وضاحت نہیں کی لیکن اب ایک شوبز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں اداکار جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

’دی کرنٹ‘ نامی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتےہوئے دعویٰ کیا کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی پھیلنے والی افواہیں جلد حقیقت میں تبدیل ہونے والی ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید فروری 2025 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں 22 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور ان کی شادی کی تقریبات صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوں گی۔

ویب سائٹ کی جانب سے دونوں اداکاروں کی جلد شادی کے دعوے کے باوجود اداکاروں کے مداح خوش دکھائی دیے، تاہم دونوں اداکاروں نے افواہوں پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025