• KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:50pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:50pm
  • KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:50pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:50pm

جامعہ کراچی نے طلبہ کے ڈریس کوڈ کے حوالے سے ہدایات جاری کردی

شائع January 21, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے طلبہ کے لباس کے لیے ہدایات جاری کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں طلبی صاف ستھرے اور مہذب کپڑے پہن کر آئیں، اشتعال انگیز، نفرت پھیلانے والے یا توجہ ہٹانے والے کپڑے پہننے سے گریز کیا جائے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں جسم کو ظاہر کرنے اور چھوٹی آستینوں والے، چست کپڑے پہننے سے گریز کیا جائے۔

نوٹی فکیشن میں طلبہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ قابل اعتراض پرنٹ یا گرافکس والے کپڑے نہ پہنے جائیں، اس کے علاوہ طلبہ کو یونیورسٹی میں آرام دہ چپل پہن کر آنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 جنوری 2025
کارٹون : 21 جنوری 2025