• KHI: Maghrib 6:19pm Isha 7:37pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:42pm Isha 7:07pm
  • KHI: Maghrib 6:19pm Isha 7:37pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:42pm Isha 7:07pm

بس بہت ہوگیا، اب زارا کو اپنے گھر جانا چاہیے، اسما عباس

شائع January 23, 2025
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ بیٹیاں اپنے گھر میں اچھی لگتی ہیں، زارا کے آنے سے گھر میں خوب چہل پہل اور خوشی کا ماحول ہے لیکن اس کا شوہر اس کا منتظر ہے تواب اسے گھر جانا چاہیے۔

حال ہی میں اداکارہ کے بیٹے احمد عباس گل کی شادی ہوئی ہے، جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پربھی وائرل ہوئیں۔

اداکارہ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’زارا میری بیٹی ہی نہیں سب سے اچھی سہیلی بھی ہے، اس کے ساتھ دن بھر باتیں کرتے کرتے وقت کا پتا ہی نہیں چلتا لیکن اب شادی نمٹ چکی ہے اور اب اس کے واپس جانے کے دن قریب آرہے ہیں، جس پر میرا اور اس کا دل بہت اداس ہے۔‘

اپنی بیٹی اداکارہ زارا نور عباس کے شو بز میں کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں کئی پروجیکٹس آفر ہو رہے ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی ’نورجہاں‘ کی وجہ سے محتاط رویہ اپنا رہی ہے۔

بہو کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ میری بہو نہیں بیٹی ہے، میرے گھر میں تو جیسے رونق آگئی ہے۔ چھوٹی سی گڑیا ہے، جو گھر بھر میں گھومتی رہتی ہے۔ ہمارے پیار، محبتوں اور خلوص کا جواب بھر پور پیار اورعزت سے دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محبت و خلوص کا جواب اسی طرح دینا ایک بڑی بات ہے۔ اگر سامنے والا ہمارے پیار کا جواب پیار سے نہ دے تو دل خراب ہوجاتا ہے، مگر میری بہو ہمارے ساتھ وقت بھی گزارتی ہے اور نئے رشتوں کی بہت قدر بھی کرتی ہے۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ زارا کے جانے کے بعد اب میں اکیلی نہیں رہوں گی، کیوں کہ میرے ساتھ باتیں کرنے کے لیے اب میری بہو موجود ہے۔

انہوں نے کہا مجھے لگ ہی نہیں رہا گھر میں کوئی نیا انسان آیا ہے بلکہ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ایک اور بیٹی مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سینیئر اداکارہ اس بات کا اظہار کر چکی ہیں کہ جو والدین خاص طور پر مائیں شادی کے بعد بھی لڑکیوں کا پیچھا نہیں چھوڑتیں تو وہ لڑکیاں برباد ہوجاتی ہیں۔

وائرل مختصر ویڈیو میں اسما عباس کا کہنا تھا کہ وہ خصوصی طور پر ماؤں اور ان کی شادی شدہ بیٹیوں کو پیغام دینا چاہتی ہیں کہ وہ ایک دوسرے کا پیچھا چھوڑ دیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2025
کارٹون : 4 فروری 2025