• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:36pm
  • LHR: Zuhr 12:15pm Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 12:20pm Asr 3:55pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:36pm
  • LHR: Zuhr 12:15pm Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 12:20pm Asr 3:55pm

تینوں بیویوں کی وجہ سے میری زندگی جنت بنی ہوئی ہے، اقرار الحسن

شائع January 23, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے اپنی تینوں بیویوں کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیاب ازدواجی زندگی کا کریڈٹ ان کی بیویوں کو جاتا ہے، جن کی وجہ سے ان کی زندگی جنت بنی ہوئی ہے۔

حال ہی میں اقرار الحسن فلاحی پروگرام میں شرکت کے لیے برطانیہ گئے، جہاں انہوں نے دیگر معاملات پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ ایک سے زائد شادیوں پر بھی بات کی۔

پروگرام کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سے تین کامیاب شادیوں پر بات کرنے کی اقرار الحسن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ٹی وی میزبان نے اپنی کامیاب شادیوں کا سہرا بیویوں کو دیا اور کہا کہ ان کی تینوں بیویاں شکر گزار اور صبر کرنے والی ہیں، کبھی انہوں نے ایک دوسرے سے حسد نہیں رکھی۔

انہوں نے بتایا کہ تعلقات میں سچائی کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے، کامیاب تعلقات اور شادیوں کا تعلق سچائی سے ہوتا ہے۔

اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ جب وہ دوسری شادی کر رہے تھے، اس وقت نکاح پر وہ اپنی پہلی بیوی سے فون پر گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کبھی اپنے معاملات خفیہ نہیں رکھے۔

ٹی وی میزبان کے مطابق انہوں نے تمام معاملات اور تعلقات میں سچائی کو اہمیت دی، انہوں نے کسی سے کوئی بات نہیں چھپائی، کیوں کہ ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے 10 ہزار غلط باتیں کرنی پڑتی ہیں۔

انہوں نے اپنی تینوں کامیاب شادیوں کا کریڈٹ بیویوں کو دیا اور کہا کہ تینوں نے کبھی ان سے کسی چیز کی فرمائش نہیں کی، جنہیں جو چیز دی جاتی ہے، وہ اس پر خوش ہوتی ہیں، کبھی انہوں نے ایک دوسرے سے حسد نہیں کیا۔

اقرار الحسن نے کہا کہ انہوں نے کبھی چیزیں منظم منصوبہ بندی سے نہیں کیں، ان کا ناشتہ کہیں تو کھانا کہیں ہوتا ہے اور ان ساری باتوں کا کریڈٹ ان کی بیویوں کا جاتا ہے۔

ٹی وی میزبان نے اپنی تینوں بیویوں کے لیے دعائیں کرتے ہوئے کہا کہ خدا انہیں لمبی عمر اور صحت دے، تینوں بیویوں کی وجہ سے ان کی زندگی جنت بنی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ اقرا الحسن نے پہلی شادی سابق نیوز کاسٹر قرت العین سے 2010 سے قبل کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔

ٹی وی میزبان نے دوسری شادی نیوز کاسٹر فرح سے کی اور ان سے شادی کو بھی ایک دہائی سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔

اقرار الحسن نے تیسری شادی تقریبا دو سال قبل صحافی عروسہ خان سے کی، انہوں نے بعد میں کی جانے والی اپنی دونوں شادیوں کو کچھ عرصے تک خفیہ بھی رکھا۔

مئی 2024 میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی تینوں بیویاں ایک ساتھ نہیں رہتیں، تاہم تینوں کے آپس میں اچھے تعلقات ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 جنوری 2025
کارٹون : 26 جنوری 2025