• KHI: Fajr 5:47am Sunrise 7:04am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:25am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:47am Sunrise 7:04am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:25am Sunrise 6:49am

میرا پر برطانیہ میں داخلے پر 10 سال کی پابندی تھی، والدہ

شائع February 12, 2025
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی پر برطانیہ میں داخلے پر 10 سال کی پابندی تھی، جس کی مدت اب ختم ہوچکی۔

اداکارہ کی والدہ نے صحافی سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 10 سال قبل جب میرا برطانیہ آئیں تو انہوں نے امیگریشن حکام کے ساتھ بات کرتے ہوئے غلط انگریزی بولی، جس پر ان کے داخلے پر پابندی لگی۔

انہوں نے بتایا کہ اب ان کی بیٹی کی انگریزی بہتر ہو چکی ہے جب کہ ان کی بیٹی پر عائد 10 سال کی مدت بھی مکمل ہو چکی ہے۔

شفقت زہرہ بخاری کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی برطانوی حکام کو اپیل کرتی رہی ہیں اور اب بھی حکام سے اپیل کرتی ہیں کہ ان کی بیٹی کو برطانوی ویزا دیا جائے تاکہ وہ اپنا کام کر سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 10 سال قبل میرا برطانیہ آئیں تو وہ امیگریشن حکام کی برطانوی انگریزی سمجھ نہیں پائیں۔

ان کے مطابق ان کی بیٹی نے ان کا نام بھی غلط بتایا جب کہ ٹرانزٹ کی جگہ ٹرانزیکشن لفظ بولا تھا اور بار بار وہ ایسی ہی غلطیاں دہراتی رہیں، جس وجہ سے ان کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ لندن کے بہت سارے افراد ان کی بیٹی کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، اس لیے وہ برطانوی حکام سے درخواست کرتی ہیں کہ وہ ان کی بیٹی کو ویزا جاری کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نے ’ریڈ لپ اسٹک‘ نامی کمپنی بنا رکھی ہے، جس کے تحت وہ شان کے ساتھ ایک فلم بنا رہی ہیں، جس کے بعض مناظر لندن میں شوٹ ہونے ہیں، اس لیے برطانوی حکام ان کی بیٹی کو ویزا جاری کریں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو خبروں اور میڈیا میں رہنے کا فن آتا ہے، اس لیے وہ کبھی کبھار غلط انگریزی بھی بول سکتی ہیں۔

والدہ میرا کے مطابق انہوں نے محکمہ تعلیم میں ملازمت کی، ان کے خاندان کا تعلق شوبز سے نہیں لیکن ان کی بیٹی کو بچپن سے اداکاری کا شوق تھا اور وہ اپنے شوق میں نہ صرف کامیاب ہوئیں بلکہ انہیں شہرت بھی ملی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق پنجاب کے شہر شیخوپورہ سے ہے لیکن میرا کے شوبز میں آنے کے بعد وہ لاہور منتقل ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 19 فروری 2025
کارٹون : 18 فروری 2025