• KHI: Fajr 5:47am Sunrise 7:04am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:25am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:47am Sunrise 7:04am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:25am Sunrise 6:49am

علی امین کی عمران خان سے ملاقات، شیر افضل مروت کو نکالنے پر نظرثانی کی درخواست

شائع February 13, 2025
— فائل فوٹو: پی ٹی آئی
— فائل فوٹو: پی ٹی آئی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی امور اور پارٹی معاملات پر بات چیت کے علاوہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر بھی بات کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کی جو ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں سیاسی امور اور پارٹی معاملات کے علاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں شیر افضل مروت کوپارٹی سے نکالنے کا فیصلہ بھی ملاقات زیربحث آیا، علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست بھی کی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے پارٹی قیادت کو شیر افضل مروت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کی ہدایت کردی ہے۔

مزید کہا تھا کہ بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کے تحریک انصاف کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی ائی سے شکایت کی تھی۔

تاہم، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر لاعلم نکلے تھے۔

بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس عمران خان کی جانب سے ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور جو احکامات بانی پی ٹی آئی سے آتے ہیں وہ اُن پر فوراً عمل کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 فروری 2025
کارٹون : 18 فروری 2025