• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am

پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے مابین دوطرفہ مشق عریبین مون سون کا انعقاد

شائع March 19, 2025
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے مابین دوطرفہ مشق عریبین مون سون کا انعقاد ہوا، جس کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق میں پاک بحریہ کے مختلف اثاثے اور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی شریک تھے، مشق کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بحری سلامتی کو درپیش مشترکہ خطرات کے خلاف عزم کا مظاہرہ کرنا تھا، دوطرفہ جہازوں کے دورے، ہاربر ڈرلزاور ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز بھی کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی بحریہ کے مندوبین نے پاک بحریہ کے سینئر حکام سے ملاقات بھی کیں۔

مزید کہنا تھا کہ میری ٹائم ڈومین میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد خطے میں بحری سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025