• KHI: Fajr 5:01am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:22am Sunrise 5:45am
  • ISB: Fajr 4:23am Sunrise 5:49am
  • KHI: Fajr 5:01am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:22am Sunrise 5:45am
  • ISB: Fajr 4:23am Sunrise 5:49am

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ جیگوار گر کر تباہ، پائلٹ زخمی، دوسرا لاپتا

شائع April 2, 2025
— فوٹو: انڈیا ٹوڈے
— فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ جیگوار گر کر تباہ ہو گیا، جبکہ ایک پائلٹ زخمی اور دوسرا لاپتا ہو گیا جبکہ جیگوار طیارے کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی گجرات کے جام نگر میں فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد کی ویڈیو میں ملبہ جلتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق لڑاکا طیارے میں سوار ایک اور پائلٹ لاپتا ہے، ڈسٹرکٹ ایس پی پریم سکھ ڈیلو نے بتایا کہ کریش لینڈنگ کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، پولیس اور فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر لاپتا پائلٹ کی تلاش شروع کر دی۔

مقامی لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے جبکہ ویڈیو میں زخمی پائلٹ کو زمین پر پڑا دیکھا جا سکتا ہے، تاہم حادثے کی وجہ کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔

حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی مقامی افراد زخمی نہیں ہوا، مزید کہا کہ طیارہ کھلے میدان میں گرنے کی وجہ سے بڑے حادثے سے بچ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے بھی ہریانہ کے قریب ایک جیگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، جس کی وجہ فنی خرابی بتائی گئی تھی، پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے سے پہلے طیارے کو آبادی والے علاقوں سے دور لے جانے میں کامیاب رہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 اپریل 2025
کارٹون : 4 اپریل 2025