• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:41pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:48pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:41pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:48pm

ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں شمالی وزیرستان سے گیس اور تیل کی تیسری دریافت

شائع April 3, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ماڑی انرجیز لیمیٹڈ نے ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں شمالی وزیر ستان سے گیس اور تیل کی تیسری دریافت کا اعلان کردیا اور کمپنی کے وزستان بلاک سے گیس اور تیل کے مزید ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

ماڑی انرجیز لیمیٹڈ کے مطابق گیس اورتیل کی دریافت وزیرستان بلاک سے ہوئی، دریافت سے 2 کروڑ 38 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی، نئی دریافت سے یومیہ 122 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔

مارچ میں ماڑی انرجیز نے وزیر ستان بلاک سے دوسری دریافت کا اعلان کیا تھا۔ دوسری دریافت سے 2 کروڑ 5 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

قبل ازیں ماڑی انرجیز نے فروری 2025 میں وزیرستان بلاک سے گیس اور تیل کی پہلی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ پہلی دریافت سے ایک کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور یومیہ 20 بیرل خام تیل حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2025
کارٹون : 16 اپریل 2025