مناہل ملک کی نئی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر وضاحت
ٹک ٹاکر مناہل نے ایک بار پھر اپنی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، انہوں نے اپنا معاملہ خدا پر چھوڑ دیا ہے۔
مناہل ملک نے ٹک ٹاک پر تین منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کو اپنے گھر کا کچھ پتا نہیں ہوتا، وہ دوسروں کے گھروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور آج کل انہیں ایسے لوگ بہت زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔
انہوں نے اپنی مبینہ فحش ویڈیوز لیک ہونے کا ذکر کیے بغیر کہا کہ جو لوگ انہیں گھٹیا اور گندا کہتے رہتے ہیں، ان کے لیے پیغام ہے کہ اب انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ مضبوط بن چکی ہے، کیوں کہ چند ہفتے قبل ہی وہ مقدس مقامات سے ہوکر آئی ہیں۔
مناہل ملک نے کچھ ہفتے قبل کیے گئے عمرے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے انہیں اپنے گھر بلایا تھا، جہاں انہوں نے جاکر ان سب لوگوں کو معاف کردیا تھا، جنہوں نے ان کے ساتھ غلط کیا لیکن اب ایک بار پھر ان کے ساتھ غلط کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے معاملات خدا کے سپرد ہوتے ہیں اور وہ معاملات ان کے سپرد رہیں تو ہی اچھا ہوتا ہے، انہوں نے اپنا معاملہ خدا پر چھوڑ دیا ہے، جو لوگ ان کے خلاف بکواس کر رہے ہیں، وہ جو کچھ کرنا چاہتے ہیں، کرلیں، اب انہیں فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے ویڈیوز لیک کیے جانےکا ذکر کیے بغیر کہا کہ اب انہیں فرق نہیں پڑتا اور جو لوگ ان کے ساتھ غلط کر رہے ہیں، وہ پچھاتیں گے۔
مناہل ملک نے مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ابھی ان کے خلاف بول رہے ہیں، جب وہ تھک جائیں گے، تب وہ ان سے پوچھیں گی لیکن ابھی انہیں بولنے دیں۔
مناہل ملک نے ویڈیو میں اپنی وائرل ہونے والی مبینہ نامناسب ویڈیوز کا ذکر نہیں کیا، تاہم صارفین نے ان کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں طعنے دیے اور لکھا کہ اب وہ حاجیانی بن رہی ہیں۔
مناہل ملک نے مذکورہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں جاری کی ہے جب کہ عید الفطر کے موقع پر ان کی مبینہ نامناسب ویڈیوز سامنے آئیں تھیں اور ان کا نام ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کرنے لگا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مناہل ملک کی نئی مبینہ فحش ویڈیوز عید کے موقع پر لیک ہوئیں، جن میں انہیں نامناسب حالت میں تنہا دیکھا گیا۔
رپورٹس کے مطابق مبینہ نامناسب ویڈیوز میں مناہل ملک فحش حرکتیں کرتی دکھائی دیں جب کہ بعض رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر ان کی جعلی ویڈیوز آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے ائی) کی مدد سے تیار کی گئی ہوں گی۔
اس سے قبل 2024 کے اختتام پر بھی مناہل ملک کی فحش ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا کو خیرباد کہ دیا تھا لیکن دو ماہ بعد ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر واپسی کی تھیں۔
اب نئی مبینہ فحش ویڈیوز وائرل ہونے سے چند ہفتے قبل مناہل ملک کی عمرے کی ادائیگی کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔