دنیا

جدید گاڑیوں کا میلہ

جاپان کے درالحکومت ٹوکیو میں 43 واں سالانہ موٹر شو کا میلہ لگ گیا.

تیز رفتار گاڑیوں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ جاپان کے درالحکومت ٹوکیو میں 43 واں سالانہ موٹر شو کا میلہ لگ گیا. جہاں دور حاضر اور مستقبل کی تیز رفتار دلفریب اور نئے ڈیزائن کی گاڑیوں کی نمائش شروع ہوگئی ہے۔ موٹر شو میں ملک اور بیرون ملک کے چار سو کار میکرز کی الیکٹرک کاروں، فیول سیل گاڑیاں اور ماحول دوست گاڑیاں توجہ کا مرکز بنی رہیں، نمائش میں تین پہیوں والی الیکٹرک گاڑی، بلیٹ گلیڈر بھی نمایاں رہی جسے لیتھینیم بیٹری سے چلایا جاتا ہے، یہ نمائش یکم دسمبر تک جاری رہے گی ۔ تصاویر: خبر رساں ادارے