ملٹی میڈیا

فرانس میں سجا روشنی میلہ

اس موقع پر شہر کی بلند و بالا عمارتوں پر روشنیوں کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے تخلیق کئے جاتے ہیں۔

فرانس کے شہر لیون میں سالانہ روشنیوں کے تہوار کا آغاز ہوگیا۔ رات کی تاریکی میں منعقد کردہ اس فیسٹیول میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہوکر جگمگاتی رنگ برنگی روشنیوں کے مختلف نظارے دیکھتی ہے جبکہ سارے شہر کو رنگ برنگی لائٹس کی مدد سے روشن کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر شہر کی بلند و بالا اور عظیم الشان عمارتوں پر روشنیوں کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے تخلیق کئے جاتے ہیں جن سے عوام کی بڑی تعداد محظوظ ہوتی نظر آتی ہے۔ چار روز تک جاری رہنے والے روشنیوں کے اس میلے میں لاکھوں افراد کی شرکت کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔