لائف اسٹائل

گریمی ایوارڈز 'ڈافٹ پنک' کے نام

نیوزی لینڈ کی سترہ سالہ گلوکار لورڈےنے اپنے گانے'رائلز' کے لیے سونگ آف دی ایئر کا گریمی ایوارڈ جیتا۔

امریکی شہر لاس اینجلسں میں 56 ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی، میڈونا، کیٹی پیری، ٹیلر سوئفٹ، جے زی، بیونسے سمیت متعدد فنکاروں نے پرفارم کیا جبکہ ہم جنس پرستوں سمیت 33 جوڑوں کی شادی کی تقریب پہلی دفعہ گریمی ایوارڈزکا حصہ بنی۔