پاکستان

سندھ کلچرل اینڈ فیشن شو

اس موقع پر علاقائی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ماڈلز نے نامور فیشن ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش کی۔

سندھ فیسٹیول کے حوالے سے ہندو جیم خانہ میں کلچرل اینڈ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو، بختاور زرداری بھٹو، صنم بھٹو، شرمیلا فاروقی، اویس مظفر سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقائی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ماڈلز نے نامور فیشن ڈیزائنرز کے ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی اور خوب پذیرائی حاصل کی۔