کھیل

پاکستان جنوبی ایشیا کا نیا باڈی بلڈنگ چیمپئن

شوکت شہزاد نے پاکستان کو 49 پوائنٹس کے ساتھ جیت میں اور اعزاز اپنے نام کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پنجاب حکومت اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جاری پنجاب یوتھ فیسٹیول میں پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والے 10 ویں ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں تین ممالک پاکستان، افغانستان اور نیپال کے 40 تن سازوں نے سینئرز کی 9 اور جونیئرز کی 2 کیٹگریز میں حصہ لیا۔ پاکستان نے مجموعی طور پر 49 پوائنٹس حاصل کر کے ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔