پاکستان

گلوکاروں کا پلیٹ فارم

مشاہد اور علی حسین نے ٹی ٹو ایف اوپن مائیک نائٹ میں ایک اوریجنل نمبر پر اکھٹے پرفارم کیا اور داد وصول کی۔

ہر ماہ کے پہلے جمعے کی طرح سات مارچ 2014 کو بھی ٹی ٹو ایف نے اپنی اوپن مائیک نائٹ کا انعقاد کیا، جس میں شرکاء نے معروف گانوں پر پرفارم کیا، جبکہ کچھ نے اپنے تیار کردہ گیتوں سے سامعین کو محظوظ کیا۔