لائف اسٹائل

فیشن ویک میں رنگ و نور کی بہار

پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کے بنائے گئے جدید ملبوسات پہن کر ماڈلز ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔

پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کے زیر اہتمام ساتویں پاکستان فیشن ویک کے دوسرے روز ماڈلز نے پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کے بنائے گئے جدید ملبوسات پہن کر ریمپ پر کیٹ واک کے ذریعے رنگ و نور کی برسات کردی،۔چار روزہ فیشن ویک کا اہتمام ایکسپو سنٹرمیں کیا گیا ہے۔

فیشن ویک میں شائقین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے جبکہ ملک کی نامور ماڈلز آمنہ ملک، سحر ترین، ثانیہ، آمنہ کاردار، حرا مشتاق اور دیگر نے ڈیزائنرز کے تیار کردہ موسم گرما کے مشرقی اور مغربی ملبوسات کی نمائش کی۔