دنیا

انڈیا: ٹرین میں کھانے کا آرڈر ایس ایم ایس کے ذریعے

انڈین ریلوے نے آج جمعرات سے چھ بڑی ایکسپریس ٹرینوں میں یہ پائلٹ پروجیکٹ شروع کردیا ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان میں ٹرین کے مسافر اب اپنا من پسند کھانا 139 پر ایس ایم ایس کرکے منگوا سکیں گے۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق انڈین ریلوے نے آج بروز جمعرات سے چھ بڑی ایکسپریس ٹرینوں میں یہ پائلٹ پروجیکٹ شروع کردیا ہے۔

ہندوستانی ریلوے کے ترجمان کے مطابق ٹرین میں پیش کیے جانے والے کھانے کے معیار کے حوالے سے مسافروں کی شکایات کو دور کرنے کے لیے ریلوے نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

ریل کی وزارت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ دہلی پٹھان کوٹ ایکسپریس، کٹیارامرتسر ایکسپریس، امرتسر میں مقبول عام تلک ٹرمنس، شانِ پنجاب ایکسپریس، نئی دہلی امرتسر ایکسپریس اور شہید ایکسپریس ٹرین کو پائلٹ پروجیکٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

ان ٹرینوں میں کھانے کے ڈبے کی سہولت نہیں ہے۔ مسافروں کو کھانے بکنگ کروانے کے لیے پی این آر نمبر اور ٹرین کا نام لکھ کر 139 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔