لائف اسٹائل

ثروت گیلانی کی زندگی میں نئے مہمان کی آمد

اداکار نے کہا "میں بچے کی پیدائش کے بعد بھی کام جاری رکھوں گی کسی کے ماں بننے سے دنیا ختم نہیں ہوجاتی"۔

ٹی وی اسٹار ثروت گیلانی جن کی شادی رواں سال اگست میں فہد مرزا سے ہوئی تھی بہت جلد ماں بننے والی ہیں۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے 32 سالہ اداکار نے حاملہ ہونے کی تصدیق کی اور اس بات کو مسترد کردیا کہ نومولود بچہ ان کے کریئر کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

"میں بچے کی پیدائش کے بعد بھی کام جاری رکھوں گی کسی کے ماں بننے سے دنیا ختم نہیں ہوجاتی"۔

ان کے مشہور ڈراموں میں میرے درد کو جو زبان ملے، یاریاں، میری ذات ذرہ بے نشان، دل مضطر، آہستہ آہستہ اور متاعِ جان قابل ذکر ہیں۔

ثروت جن کی شادی ٹی وی کی مشہور شخصیت علی سلیم عرف بیگم نوازش کے بھائی عمر سلیم سے ہوئی تھی لیکن بعض وجوہات کی بناء پر چل نہ سکی اور ان میں علیحدگی ہوگئی تھی۔