ملٹی میڈیا

منچلوں کی ریس

نوجوان اپنی موٹرسائیکلوں پرکوالالمپور کی سڑکوں پررات میں ریس لگاتے ہیں،ملائیشیامیں عام طورپراس کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔
|

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں تعطیلات کے دوران مرکزی شاہراہوں پر رات گئے موٹر سائیکلوں پر ریس لگانا نوجوانوں کی دہائیوں پرانی روایت ہے۔

نوجوانوں کی ٹولیاں اندھیرا ہوتے ہی طے شدہ مقامات پر جمع ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور پیٹرول پمپس سے موٹر سائیکلوں کی ٹنکیاں بھروائی جاتی ہیں۔

نوجوان دارالحکومت کی شاہراہوں پر ریس لگانے کے لیے کسی بھی قسم کی تیاری نہیں کرتے، بس اپنی موٹر سائیکل لے کر مقرر کردہ راستے پر اس کو دوڑا نا شروع کر دیتے ہیں۔

ملائیشیا کے قدامت پسند معاشرے میں نوجوانوں کی اس ریس کو اچھا نہیں سمجھا جاتا، کیونکہ عام طور پر یہی خیال کیا جاتا ہے کہ اس ریس میں جوئے کے ساتھ ساتھ منشیات کا استعمال بھی ہوتا ہے، جبکہ چوری سمیت دیگر جرائم بھی انہی ریسوں سے جنم لیتے ہیں۔

رات میں خالی سڑکوں پر نوجوانوں کو ریس لگانے سے روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے انھیں گرفتار بھی کیا جاتا ہے اور ریس میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی جاتی ہیں لیکن یہ سلسلہ روکا نہیں جاسکا۔

حفاظتی انتظامات کے بغیر ریس لگانے والے نوجوان حادثات کا شکار بھی ہوتے ہیں، لیکن انتطامیہ بے بس ہے۔