سائنس و ٹیکنالوجی

چارجنگ پر لگا فون پھٹنے سے بچی زخمی

کبھی بھی اسمارٹ فون کو اپنے سرہانے چارج پر لگا کر سونے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس کا نتیجہ بہت خراب بھی نکل سکتا ہے۔

کبھی بھی اسمارٹ فون کو اپنے سرہانے چارج پر لگا کر سونے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس کا نتیجہ بہت خراب بھی نکل سکتا ہے۔

جی ہاں جنوب مشرقی چین کے صوبے گوئیژو میں نصف شب کو سام سنگ گلیکسی نوٹ فور کی بیٹری اچانک پھٹ گئی۔

چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ فون ایک پانچ سالہ بچی کے سرہانے چارج پر لگا ہوا تھا جب یہ چار بجے کے قریب پھٹ گیا۔

اس دھماکے سے اس بچی کا چہرہ، بال اور ہاتھ سمیت بستر بھی جل گیا۔

اب یہ بچی کھانے، بولنے یا سونے سے قاصر ہے جس کی وجہ اعضاءجلنے سے ہونے والی تکلیف ہے اور ڈاکٹرو کے مطابق زخموں کے یہ نشانات اب ہمیشہ برقرار رہ سکتے ہیں۔

لڑکی کے والد فینگ لنگلینگ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ فون گزشتہ سال اگست میں خریدا گیا تھا اور اس کی قیمت 390 ڈالرز تھی۔

جس دکان سے اسے خریدا گیا اس نے تصدیق کی ہے کہ یہ سام سنگ کی وارنٹی والا فون تھا۔

تاہم جنوبی کورین کمپنی نے اپنے ایک نمائندے کو پھٹنے والے فون کو چیک کرنے کے لیے بھیجا اور اس کا اصرار ہے کہ اس کی بیٹری نقلی تھی۔

سام سنگ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہم بچی کے زخمی ہونے پر فکر مند ہیں اور ہم اپنے صارف سے رابطے میں ہیں تاکہ مسئلے کی وجہ کو جانا جاسکے۔