دھماکا ہائی سیکیورٹی زون میں ہوا جس کے قریب ایف سی ہیڈ کوارٹر واقع ہے، دھماکے میں 32 افراد زخمی بھی ہوئے۔
کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ کے قریب دھماکےکے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔
دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز میلوں دور تک سنی گئی جبکہ قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر قابو پایا۔
دھماکےکی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، تاہم عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا۔