اے ٹی ایم فراڈ سے بچنے کے 6 طریقے
اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے وقت لوٹ مار جیسی وارداتیں تو آپ نے سنی ہی ہوں گی، لیکن حال ہی میں پاکستان کے ایک نجی بینک کے اکاؤنٹس کو اے ٹی ایم (آٹومیٹڈ ٹیلر مشین) کارڈز کے ذریعے ہیک کیا گیا، جس کے باعث عوام میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی۔
پاکستان کے نامور نجی بینک حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے مطابق ان کے 559 اکاؤنٹس سے 1 کروڑ سے زائد کی رقم چوری کی گئی ہے۔
ایچ بی ایل نے متاثر صارفین کو ان کے پیسے واپس کرنے کا وعدہ کیا، مگر یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ آخر اتنا بڑا کام ہیکرز کیسے کر گئے اور کسی کو پتہ کیوں نہیں چلا؟
یہ کام ہیکرز اس طریقے سے کرتے ہیں کہ صارف کو پتہ ہی نہیں لگ پاتا اور جب آپ اپنے اے ٹی ایم کارڈ سے رقم نکلوانے جاتے ہیں تو اُس وقت آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ سے رقم نکل چکی ہے۔
مزید پڑھیں: اے ٹی ایم اسکیمنگ کے ذریعے ایک کروڑ کی چوری: اسٹیٹ بینک جاگ اٹھا
اب ذہن میں یہ سوال ابھرتا ہے کہ بغیر اے ٹی ایم کارڈ کے ہیکرز کس طرح آپ کا اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں؟ جبکہ ہیکرز یہ کام نہایت ہوشیاری کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔
عام طور پر آج کی جدید ٹیکنولوجی میں اس طرح کے خفیہ کیمرے آچکے ہیں، جنہیں باآسانی دیکھا بھی نہیں جاسکتا اور یہ ہیکرز انہیں کیمروں کو بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں خاموشی کے ساتھ نصب کردیتے ہیں اور پھر جو کچھ بھی آپ مشین میں درج کرتے ہیں وہ اس کیمرے میں ریکارڈ ہوجاتا ہے۔
اگر آپ بھی روز اپنے بینک کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے ہیں تو ہیکرز آپ کے اکاؤنٹ کا بھی صفایا کرسکتے ہیں، لیکن آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ یہاں ہم آپ ان چند طریقوں کے بارے میں بتا رہے ہیں، جن کی مدد سے آپ اے ٹی ایم فراڈ سے بچ سکتے ہیں۔