پاکستان

چوڑیوں کے بغیر عید ادھوری

چاند رات پر رش سے بچنے کے لیے چوڑیوں کی خریداری ابھی سے کی جا رہی ہے۔

اگر یہ کہا جائے کہ عید کی خوشیوں کا تعلق چوڑیوں کی کھنک سے بھی ہے تو غلط نہ ہوگا۔

اسی لئے تو خواتین نئے لباس کے ساتھ کوئی اور زیور گہنا پہنیں یا نہ پہنیں، خوش رنگ چوڑیوں سے کلائیاں ضرور سجاتی ہیں اورجب قوس قزح کے رنگوں والی خوبصورت نازک چوڑیاں ہاتھوں میں سجتی ہیں تو تیاری کو بھی چار چاند لگ جاتے ہیں۔

چاند رات پر رش سے بچنے کے لیے چوڑیوں کی خریداری ابھی سے کی جا رہی ہے لیکن ہم رنگ چوڑی مل جانے کے بعد بھی ان کے دھنک رنگ یقیناً خواتین کو مزید خریداری پر اکساتے رہیں گے۔