Live Election 2018

الیکشن 2018: ووٹرز اپنے انتخابی حلقوں سے لاعلم

میدوار صرف پریس کانفرنسوں میں مصروف ہیں اور انتخابی مہم بھی روایتی انداز میں ہوتی نظر نہیں آرہی۔

عام انتخابات میں اب صرف چند ہفتے ہی باقی ہیں، جبکہ ایسے میں سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں اب تک انتخابی گہما گہمی شروع نہ ہوسکی۔

شہر میں بیشتر امیدوار صرف پریس کانفرنسوں میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے انتخابی مہم بھی روایتی انداز میں ہوتی نظر نہیں آرہی۔

یہاں تک کہ پوسٹر اور بینر ہی آوایزاں نہ ہونے سے ووٹروں کو اپنے انتخابی حلقوں کا علم ہی نہیں ہے۔