Live Election 2018

لیاری میں بلاول بھٹو کی گاڑی پر پتھراؤ

گاڑی کے ڈرائیور نے اشتعال انگیز صورتحال کے پیشِ نظر ریورس گیئر میں گاڑی چلا کر بلاول کو اس صورتحال سے باہر نکالا۔

انتخابی مہم کے لیے حلقے میں نکلنے والے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔

پی پی پی چیئرمین کراچی کے علاقے لیاری میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں دورے پر تھے کہ اچانک سے ان کے قافلے پر پتھرائو کردیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی کے ڈرائیور نے اشتعال انگیز صورتحال کے پیشِ نظر ریورس گیئر میں گاڑی چلا کر چیئرمین پی پی پی کو اس صورتحال سے باہر نکالا۔