Live Election 2018

عمران خان کے لیے کراچی میں لذیز ناشتے کا اہتمام

تاجر رہنما عبدالرحیم جانو کے گھر آمد پر پی ٹی آئی چیئرمین کیلئے پوری حلوے کیساتھ کئی ڈشیں تیار کی گئیں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی کراچی میں تاجر رہنما عبدالرحیم جانو کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر لذیز ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔

عمران خان کے لیے خاص طور پر ناشتے میں پوری حلوہ، جبکہ دیگر پکوان میں قیمہ، پراٹھے اور کئی دوسری ڈشز تیار کی گئی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی تاجر رہنما کیساتھ ہی ناشتہ کریں گے۔

واضح رہے کہ انتخابی مہم کے سلسلے میں عمران خان آج بھی کراچی میں ہی اپنا وقت گزاریں گے، جہاں وہ کئی علاقوں کا دورہ کرکے وہاں کارکناں سے خطاب بھی کریں گے۔