Live Election 2018

ووٹ کاسٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

کل ملک بھر میں عام انتخابات کے دوران 2 کروڑ سے زائد افراد پہلی بار ووٹ کاسٹ کریں گے۔

ملک بھر میں 25 جولائی کو ہونے والے 11 ویں عام عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہونے میں ابھی کچھ گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں۔

اس بار انتخابات میں جہاں ریکارڈ لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے، وہیں 2 کروڑ سے زائد افراد ایسے بھی ہیں جو اپنی زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کرنے جا رہے ہیں۔

جو پہلے ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں انہیں تو اندازہ ہوگا کہ ووٹ کس طرح کاسٹ کیا جاتا ہے، تاہم نئے ووٹرز کچھ پریشان ضرور ہوں گے۔

نئے ووٹرز کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے، جس میں نئے ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کے صحیح طریقے بتائے جانے سمیت یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کسی کو اپنی پولنگ اسٹیشن کا پتہ نہیں ہیں تو وہ گھر بیٹھے آسانی سے ایک موبائل پیغام کے ذریعے کس طرح اپنی پولنگ اسٹیشن کا پتہ معلوم کر سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں ووٹ کاسٹ کرنے کے صحیح طریقے، پولنگ اسٹٰیشن جاننے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے متعلق آسان جملوں میں بات سمجھائی گئی ہے۔

نئے ووٹرز اس ویڈیو کو دیکھ کر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔