Live Election 2018

کراچی: پولنگ ایجنٹس اسٹیشن نہیں پہنچ سکے، پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار

الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ ایجنٹ کی تقرری کا لیٹر دیر سے ملا ہے، پولنگ ایجنٹس

کراچی کے علاقے کونگی کے ایک پولنگ اسٹیشن نمبر 76 میں پولنگ ایجنٹس نہیں پہنچ سکے جس کے باعث پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہوگیا۔

پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور ووٹرز کی قطاریں بھی لگ گئیں۔

پولنگ ایجنٹس کو مقررہ وقت دیا گیا تھا تاہم وہ تاخیر کا شکار ہوئے جس پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ ایجنٹ کی تقرری کا لیٹر دیر سے ملا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابی عملے نے ابھی انہیں اندر آنے کی اجازت نہیں دی ہے جس کہ وجہ سے انتخابی عمل میں تاخیر ہورہی ہے۔