Live Election 2018

ہسپتال میں زیرِ علاج شخص بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا

محمد شفیع دوسرے شخص کی مدد سے پولنگ اسٹیشن پہنچا جبکہ اس کے ساتھ میڈیکل آلات بھی لگے ہوئے تھے۔

پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جس میں تمام شہری پُر جوش انداز میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

اس دوران محمد شفیع نامی شخص جو ہسپتال میں زیرِ علاج تھا وہ اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے وہیل چیئر پر ہی اپنا ووٹ دینے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا۔

مذکورہ شخص ایک دوسرے شخص کی مدد سے پولنگ اسٹیشن پہنچا جبکہ اس کے ساتھ میڈیکل آلات بھی لگے ہوئے تھے۔

تاہم 76 سالہ بیمار بزرگ کے حلقے کے بارے میں اطلاعات موصول نہیں ہوسکیں۔