Live Election 2018

عابد شیر علی اور خاتون پریزائیڈنگ افسر میں تکرار، پولنگ رک گئی

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 376 پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی اور خاتون پریزائیڈنگ افسر کے درمیان تکرار ہوئی ہے۔

پاکستان کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان ہونے والی اس تکرار کے نتیجے میں انتخابی عملے نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 376 پر پولنگ کا عمل روک دیا۔