Live Election 2018

شیر کے نشان کی شرٹ پہن کر آنے والے شخص کو ووٹنگ کی اجازت نہیں دی گئی

پولنگ اسٹیشن پر آنے والے شخص کی شرٹ پر شیر کے نشان کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے نعرے بھی درج تھے۔

لاہور کے انتخابی حلقے این اے 124 میں ایک ووٹر شیر کے نشان کی شرٹ پہنچ کر آیا جسے پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں نے واپس روانہ کردیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ کالج ریلوے روڈ پر واقع پولنگ اسٹیشن پر آنے والے شخص کی شرٹ پر شیر کے نشان کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے نعرے بھی درج تھے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی ووٹرز کی شرٹ پر کسی قسم کا کوئی اسٹیکر، بیج یا نشان نہیں ہونا چاہیے۔