Live Election 2018

عمران خان نے 1992 کی یاد تازہ کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے عمران خان کی کپتانی میں پہلی مرتبہ ایک روزہ کرکٹ کا عالمی میلہ اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان سفر کے دوران 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل گانے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد گاڑی میں 1992 کے موڈ میں گانا سنتے ہوئے واپس گھر جارہے ہیں۔

عمران خان سفر کے دوران اپنے حامیوں کا ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے عمران خان کی کپتانی میں پہلی مرتبہ ایک روزہ کرکٹ کا عالمی میلہ اپنے نام کیا تھا۔