Live Election 2018

دہشتگردی پاکستانیوں کے جمہوریت کے عزم کو نہیں توڑ سکتی، جرمن سفیر

کوئٹہ میں 40 افراد کی دھماکے میں موت کی خبر سے بہت رنجیدہ ہوں، مارٹن کوبلر

پاکستان کے لیے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئٹہ میں 40 افراد کی دھماکے میں موت کی خبر سے بہت رنجیدہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ہمدردی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے، دہشتگردی پاکستانیوں کے جمہوریت کے عزم کو نہیں توڑ سکتی