Live Election 2018

احسن اقبال نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

آج مثبت نتائج کے لیے دعا کی اور کہا کہ یہ نتائج ملک کو ترقی، امن و امان کی راہ پر گامزن کریں گے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں احسن اقبال نے آج مثبت نتائج کے لیے دعا کی اور کہا کہ یہ نتائج ملک کو ترقی، امن و امان کی راہ پر گامزن کریں گے۔

احسن اقبال نے نارووال کے گورنمنٹ نیشنل سیکنڈری اسکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔