Live Election 2018

بلوچستان: لوگوں کی بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے گھروں سے نکلی

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلوچستان میں ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر لوگوں کی لمبی قطار موجود ہے۔

بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھروں سے باہر نکلے۔

اس سلسلے میں ٹویٹر پر پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ پولنگ اسٹیشن کے باہر قطار لگا کر اپنی باری آنے کا انتظار کررہے ہیں۔