ملٹی میڈیا

اہم شخصیات نے کہاں، کہاں ووٹ ڈالا؟

عوامی جوش و خروش تو نظر آیا ہی، اس کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات نے بھی اپنی پسند کے امیدواروں کو ووٹ ڈالا۔

عام انتخابات کا انعقاد تو پرامن انداز سے ہوگیا اور اب نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

مگر اسے پاکستانی تاریخ کے پرامن ترین انتخابات میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے، جس کے دوران عوامی جوش و خروش تو نظر آیا ہی، اس کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات نے بھی اپنی پسند کے امیدواروں کو ووٹ ڈالا۔

لگ بھگ تمام معروف سیاستدانوں نے مختلف حلقوں میں ووٹ ڈالا۔ جیسے سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کے حلقے این اے 53 میں ووٹ کاسٹ کیا۔

مسلم لیگ نواز کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف نے لاہور اور ایسے ہی دیگر سیاستدانوں نے اپنے اپنے علاقوں میں ووٹ ڈالا۔