پاکستان

متوقع کامیابی پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا ملک بھر میں جشن

اب تک آنے والے غیر حتمی اور غیررسمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو سبقت حاصل ہے۔

عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اب تک آنے والے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو سبقت حاصل ہے۔

اور یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے متوقع انتخابی کا جشن منانا شروع کردیا ہے۔

ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا جارہا ہے بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ انہوں نے ووٹنگ کا وقت ختم ہوتے ہی جشن منانا شروع کردیا تھا۔

یہاں تک کہ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ٹوئیٹ بھی کردیا کہ قوم کو نیا پاکستان مبارک، وزیراعظم عمران خان۔

حتمی نتائج کیا آتے ہیں، یہ ابھی کہنا مشکل ہے مگر پی ٹی آئی کے جشن کی تصاویر ضرور آپ دیکھ سکتے ہیں۔