Live Election 2018

عامر لیاقت نے فاروق ستار کو 20ہزار ووٹ سے شکست دے دی

کراچی کے حلقہ این اے 245 سے تحریک انصاف کے عامر لیاقت نے متحدہ قومی موومنٹ کے فاروق ستار کو شکست دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامر لیاقت حسین نے کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کے مضبوط امیدوار ڈاکٹر فاروق ستار کو شکست دے دی۔

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں عامر لیاقت حسین نے 56ہزار 615ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار فاروق ستار کو تقریباً 20ہزار ووٹ کے فرق سے شکست دی۔

فاروق ستار 35ہزار 247 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار محمد احمد رضا 20ہزار 580ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔