Live Election 2018

لاہور سے مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ نشستیں لے کر سرفہرست

سابق حکمران جماعت نے لاہور سے قومی اسمبلی کی 10 جبکہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 4 نشستیں حاصل کیں۔

لاہور: مسلم لیگ (ن ) لاہور سے قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ سیٹیں لے کر سرفہرست رہی۔

سابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے لاہور سے قومی اسمبلی کی 10 نشستیں جبکہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 4 نشستیں حاصل کیں۔

دوسری جانب لاہور سے پنجاب اسمبلی کی 30 میں سے 22 نشستیں نواز لیگ نے جیتیں جبکہ 8 نشستوں پر تحریک انصاف نے میدان مارا۔